چکوال،کلر کہار میں 8مسلح افراد نے حملہ آور ہوکر میاں بیوی اور بیٹے کو شدید زخمی کردیا

منگل 20 دسمبر 2016 16:46

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) کلر کہار میں آٹھ مسلح افراد نے حملہ آور ہوکر میاں بیوی اور اس کے بیٹے کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

فاروق ولد شفیع نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان محمد خان ولد عنایت ، عمران اس کے بھائی کامران پسران محمد خان، ریاست اس کے دو بھائیوں مظہر اور لیاقت پسران ظفر ، نوید اور اس کے بھائی اعجاز پسران ربنواز نے ڈنڈوں سے حملہ آور ہو کر اسے ، اس کی بیوی اور اس کے بیٹے کو ڈنڈوں کے وار سے ناحق مضروب کیا۔ سب انسپکٹر غلام عباس نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :