میرے بہنوئی کیخلاف جعلی اورفرضی درخواستیں دینے والے ہوش کے ناخن لیں

میری محمدرفیق نثارسے کوئی ناراضگی نہیں،میں نے کبھی ان کیخلاف پولیس اسٹیشن یاعدالت میں درخواست دائرنہیں کی ہے۔سرفرازحسین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 دسمبر 2016 16:26

راولاکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20دسمبر2016ء) :میرے نام سے منسوب کر کے مختلف ا د ا ر و ں میں میرے بہنوئی کے خلاف جعلی ا ور فرضی درخواستیں دینے والے ہوش کے ناخن لیں ،میری محمد رفیق نثار کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں نہ ہی میں نے کبھی کسی پولیس اسٹیشن یا عدالت میں محمد رفیق نثار کے خلاف کوئی درخواست دائر کی ہے ۔موصوف میرے بڑے بہنوئی ہیں اور میں ان کی عزت کرتا ہوں ۔

واضع رہے کے قبل ازیں بھی حاسدوں نے میرے اور میرے بہنوئی کے درمیان سازش کر کے تعلقات خراب کروائے تھے۔

(جاری ہے)

محمد صغیر خان جو کے میرے قریبی رشتہ دار بھی ہیں پہلے بھی ایک مرتبہ جب میں عمان میں تھا تو میرے بہنوئی کو دھوکے سے اغواء کروا چکے ہیں اور وقتاً فوقتاً راولپنڈی میں مقیم میری بہن اور ان کے بچوں کو مختلف لوگوں سے ٹیلی فون پر دھمکیاں دیتے ہیں اور گزشتہ روز انھوں نے گھر سے بچوں کو کسی سے ٹیلی فون کر کے بلوایا کے میں اور تا دیر پریشان کرتے رہے انھوں نے بچوں کو کوئی درخواست بھی دکھائی اور بتایا کے آپ کے ماموں سرفراز حسین نے یہ درخواست آئی جی پی پنجاب مشتاق سکھیرا،ممبر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، سی پی او اسلام آباد، آر پی او راولپنڈی اور دیگر حساس اداروں کے سربراہان کو دے رکھی ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں نہ تو میں نے کبھی کسی پولیس اسٹیشن میں کبھی بھائی کے خلاف درخواست دی اور نہ ہی کسی عدالت میں کوئی درخواست دائر کی محمد صغیر خان قبل ازیں بھی میری بہن اور ان کے بچوں کو دھمکاتا رہا ہے اور ایک مرتبہ میرے بہنوئی محمد رفیق نثار کو میری غیر موجودگی میں اغواء بھی کروا کے ان سے کچھ رقم بھی وصول کر چکا ہے موصوف کا دعویٰ ہے کے محمد رفیق کے پاس میرے پیسے ہیں اور میں ہر قیمت پر پیسے وصول کر کے رہوں گا جس کی مجھے کوئی خبر نہیں کیوں کے جس دوران محمد صغیر خان عمان میں تھا میں عمان میں تھا بلکہ پاکستان میں اپنے گھر پر موجود تھا اور جب میں عمان گیا تو محمد صغیر خان پاکستان میں اپنے گھر پر تھا لہذا مجھے ان دونوں کے مابین ہونے والے کسی بھی لین دین کا علم نہیں میں نے دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ کروانے کی کوشش کی لیکن محمد صغیر نے صاف انکار کر دیا کے میں رقم وصول کروں گا قبل ازیں بھی صغیر خان نے درخواستیں دین اور جرگے بھی کیے اور پولیس اسٹیشن میں اور جرگے میں بیٹھ کر راضی نامہ بھی کیا لیکن نہ جانے کیوں محمد صغیر کچھ عرصے بعد پینترا بدل لیتا ہے اور پھر نت نئے طریقے سے کوئی معاملہ کھڑا کر دیتا ہے جن اداروں اور اشخاص کو ایسی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان کو مطلع کیا جاتا ہے کے تمام تر درخواستین جعلی اور فرضی ہیں ان کی تردید میں بھی متعلقہ اشخاص اور اداروں کے سربراہان کے لیے درخواست ارسال کی جاتی ہے میرے بہنوئی کے ساتھ نہ کوئی معاملہ تھا نہ ہے میرے نام سے موصول ہونے والی کسی درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :