انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا

منگل 20 دسمبر 2016 16:42

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) ایشن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے زیر اہتمام انڈر 19 ون ڈے ایشیا کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بدھ کو میزبان سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور اسی سلسلے میں دوسرا سیمی فائنل آج بدھ کو کھیلا جائے گا جس میں میزبان سری لنکن انڈر 19 ٹیم کو بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :