چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے صدرآزادکشمیرکی ملاقات

ملاقات میں مقبوضہ کشمیراورخطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 دسمبر 2016 16:15

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے صدرآزادکشمیرکی ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20دسمبر2016ء) :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سے صدرآزادکشمیرمسعودخان نے ملاقات کی،جس میں مقبوضہ کشمیراورخطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات اور صدرآزادکشمیرمسعودخان کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھی بات چیت کی گئی۔