عامر، میر ی بیٹی کے تعلقات خوشگوار ،کوئی مداخلت نہ کرے: والدہ فریال مخدوم

منگل 20 دسمبر 2016 16:10

عامر، میر ی بیٹی کے تعلقات خوشگوار ،کوئی مداخلت نہ کرے: والدہ فریال ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20دسمبر۔2016ء ) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی ساس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے تعلقات انتہائی خوش گوار ہیں۔تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان کی ذاتی زندگی ان دنوں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے ، عامر کی اہلیہ فریال مخدوم اور ان کے اہل خانہ کے مابین سرد جنگ جاری ہے اور اب فریال کی والدہ اور عامر کی ساس کوثر مخدوم کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں کوثر مخدو م نے اپنے داماد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میاں بیوی کا تعلقات انتہائی خوش گوار ہیں ،عامر خان نہ میرا ،نہ اپنے والدین کابلکہ سب کا اثاثہ ہے ۔عامر کے والد کی جانب سے طلاق کے بارے میں کی گئی گفتگو پر کوثر مخدوم کا کہنا تھا کہ ایسی گفتگو کسی کو نہیں کرنی چاہئیے ، لڑائیاں ہر گھر میں ہوتی ہیں لیکن نوبت کبھی بھی طلاق تک نہیں جانی چاہیے ، سسرال والے اپنی بہو کو بیٹی کسمجھیں۔دوسری جانب فریال کے والد شوکت مخدوم نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔