ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،ٹریفک ایجوکیشن آفیسر

منگل 20 دسمبر 2016 16:10

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کو تیزی سے جاری رکھتے ہوئے تحصیل مری میں بھی ٹریفک ایجوکیشن آفیسر مزمل احمد عباسی عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اور شعور اجاگرکرنے میں مصروف عمل ہیں اس سے ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی ، عوام کو قانون پر عمل کرنا آسان ہو گا اور آئے روز ڈرائیورزکی غفلت و لا پرواہی سے ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں ان میں کمی آئے گی ۔

اس حوالے سے گذشتہ روز ٹریفک ایجوکیشن آفیسر مری مزمل احمد عباسی نے پاکستان انٹر نیشنل پبلک سکول مری میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ٹیچر کا ایک مقام ہے اور یہی وہ شعبہ ہے جو ایک ملک کو ایک اچھی قوم مہیا کرتے ہیں اور ہمارے ملک و قوم کے مستقبل کے سرمائے کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک و قوم کو نظم و ضبط کے حوالے سے اگر دیکھا جاتا ہے تو سب سے پہلے اس ملک و قوم کی ٹریفک پر نظر ڈالی جاتی ہے اگر ٹریفک منظم ہے تو وہ قوم بھی منظم اوربا شعور ہو گی اس لئے ہمیں چاہیے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی کروائیں، دوران ڈرائیونگ ہر دوسرے ڈرائیورز کا احساس کریں،روڈ پر لگے سائن بورڈ ز ڈراوئیور حضرات کو مکمل آگاہی فراہم کر رہے ہوتے ہیں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہر گز نہ کریں،سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی بنائیں ،روڈ پر پیدل چلنے والوں کاخاص خیال رکھیں اورتیز رفتاری سے پرہیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :