بزدل دشمن نے اے پی ایس کے معصوم بچوں کو شہید کر کے انہیںتاقیامت امر کر دیا، ڈائریکٹر آرٹس کونسل مری

منگل 20 دسمبر 2016 16:10

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سٹیج ڈرامہ ’’روشنی پھیل گئی ‘‘ پیش کیا گیا ۔ڈرامہ میں راولپنڈی /اسلام آباد کے معروف فنکاروں نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور پر خوبصورت انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل مری محمد ابرار عالم نے کہا کہ بزدل دشمن نے معصوم بچوں کو شہید کر کے ان کو تاقیامت امر کر دیااور اپنے لئے ذلت ، رسوائی اور بربادی حا صل کی۔

مہمان خصوصی پروفیسر محمد اختر سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج مری اور موجودہ پرنسپل کیڈٹ کالج مری نے کہا کہ پاکستان کی فضائیںشہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کے لہو سے معطر ہیںاورآرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء پاکستانی قوم کے محسن ہیںجنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اپنے وطن کی نظریاتی اساس کی حفاظت کی۔

(جاری ہے)

مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریبات شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کے ہر پروگرام کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی ، پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔تقریب میں طلباء ، اساتذہ، میڈیا،مقامی لوگوں اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔