ڈپٹی کمشنرضلع جہلم ویلی عبدالحمید کیانی کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار راجہ بلال کا ہٹیاں بالا میں تجاوزات اور گوشت گھروں ،قصابوں کے خلاف گرینڈآپریشن

منگل 20 دسمبر 2016 15:25

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء)ڈپٹی کمشنرضلع جہلم ویلی عبدالحمید کیانی کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار راجہ بلال کا ہٹیاں بالا میں تجاوزات اور گوشت گھروں ،قصابوں کے خلاف گرینڈآپریشن زائدالمعیاد اور چربی والا گوشت فروخت کرنے والے کئی قصابوں کے خلاف گرفتاری عمل میں لائی گئی بوسیدہ اورخراب گوشت بھی ضبط کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ہٹیا ںبالا میں قصابوں کے خلاف گرینڈآپریشن کیا گیا جس میں ڈاکٹرزکی ٹیم اورپولیس کے ہمراہ گوشت کی چیکنگ کی گئی اور کئی افراد کو پرانا بوسیدہ گوشت فروخت کرنے پر گرفتار بھی کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ گوشت کو جالی میں دکان کے اندرلٹکایا جائے اورباہر سے گوشت لاکر کسی صورت فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا بازار میں کباب شاپس کا بھی تفصیلی دورہ کیا گیا اور گوشت کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیئے بھجوا دیئے گئے ۔