ریڈکریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کے کرپٹ مافیا کی الٹی گنتی شروع

منگل 20 دسمبر 2016 15:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء)ریڈکریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کے کرپٹ مافیا کی الٹی گنتی شروع، چیئرمین ریڈکریسنٹ زاہد علی شاہ کو اختیارات کے ناجائز استعمال انتظامی بدنظمی ملازمت میں کوتاہی اور بدعنوانیوں کے الزام میں صد رریاست نے انکو عہدے سے برطرف کر دیا ہے جبکہ انکے دست راست سیکرٹری ریڈکریسنٹ یاسر منظور کی بھی ان ہی الزامات کے تناظر میں آئندہ چند روز برطرفی کا امکان، برطرف چیئرمین زاہد علی شاہ کو سابق صدر ریاست سردار یعقوب خان نے بلاول بھٹو کے حکم پر تعینات کیا تھا جبکہ موصوف ریڈکریسنٹ سندھ برانچ سے ڈیزاسٹر منیجر کے عہدے سے بھی کرپشن بدعنوانیوں کے الزامات میں برطرف کئے گئے تھے صد رریاست کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر4778-81میں موصوف کو انکے عہدے سے برطرف کیا گیا ہی-