مظفرآباد میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کے فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

جمعہ بازار کی طرز پر اتوار بازار لگائے جائینگے، جہاں پر سبزی ،فروٹ، آٹا،چاول، گوشت، دال سمیت دیگر اشیاء ضروریہ فراہم کی جائینگی

منگل 20 دسمبر 2016 15:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کے فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ نے بڑا فیصلہ کر لیا زلزلہ سے قبل جمعہ بازار کی طرز پر اتوار بازار لگائے جائینگے، جہاں پر سبزی ،فروٹ، آٹا،چاول، گوشت، دال سمیت دیگر اشیاء ضروریہ فراہم کی جائینگی، تفصیلات کے مطابق حکومت آزا دکشمیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ نے مظفرآباد اور اسکے گردونواح کے باسیوں کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے 11سال کے بعد باقاعدگی کیساتھ اتوار بازار کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ڈپٹی کمشنر تہذیب النساء کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں ایس ایس پی مظفرآباد چوہدری منیر، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید شکیل گیلانی، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی سید اشفاق گیلانی،ڈی ایس پی مظفرآباد وحید گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر فدا حسین شاہ، تحصیل مظفرآباد انجم عباسی، انجمن تاجران کے مرکزی صدر شوکت نوا زمیر، تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما عبدالرزاق خان،سنٹرل یونین آٖف جرنلسٹس مظفرآباد کے سابق صدر آصف رضا میر ،اسٹیٹ آفیسر بلدیہ انجم بلال، ایم ڈی سے آصف میر سمیت ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ بنک روڈ پر بننے والے نئے پلازہ کیساتھ ملحقہ جگہ کو صاف کر کے اسلام آباد کے معیار کا اتوار بازار لگایا جائیگا۔

(جاری ہے)

جس میں تمام ضرورت کی چیزیں دستیاب کرنے کیلئے متعلقہ ذمہ داران کیساتھ مشاورت کر کے جلد حتمی شکل دی جائیگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہے اور سستے بازار کے انعقاد کو تسلسل کیساتھ یقینی بنایا جائیگا-