ایشین مارکیٹ میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

منگل 20 دسمبر 2016 15:13

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) ایشین مارکیٹ میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 7.1 ین گر کر 276.3 ین (2.35 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کیلئے سودے 425 یوان گر کر 19520 یوان (2810 ڈالر) فی ٹن رہے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 3.1 امریکی سینٹ گر کر 194 سینٹ فی کلوگرام رہے۔