لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے انتخابات روکنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی سپورٹس پنجاب سے جواب طلب کر لیا

منگل 20 دسمبر 2016 15:12

لاہور۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے انتخابات روکنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی سپورٹس پنجاب سے 14 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی ایسوسی ایشن پاکستان سکواش فیڈریشن کے ماتحت آتی ہے لیکن ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ایسوسی ایشن کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کا حکم نامہ کالعدم کر کے ایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب سے چودہ جنوری تک جواب طلب کرلیا۔