مستحق اور نادار مسیحی گھرانوںکے لئے 30کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی،صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

منگل 20 دسمبر 2016 15:12

مستحق اور نادار مسیحی گھرانوںکے لئے 30کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے ..
لاہور۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 24 اور 25 دسمبر کو کرسمس تہوار جبکہ 31 دسمبر2016ء اور یکم جنوری2017ء کی درمیانی رات نیو ائیر نائٹ کے موقع پر دعائیہ تقریبات کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہنے کے لئے صوبہ بھرکے تمام چرچز اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے پنجاب بھر کے تمام ریجنل پولیس افسران،سی پی اوز،ڈی پی اوز اور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ گذشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے صوبہ بھر کے مستحق اور نادار مسیحی گھرانوں کے لئے 30کروڑ روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 5ہزار روپے فی گھرانہ کرسمس گرانٹ پنجاب کے تمام اضلاع میں متعلقہ ڈی سی اوز کے ذریعے مسیحی برادری میں تقسیم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تمام مسیحی سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی (آج20 دسمبر سی) شروع کر دی جائے گی جبکہ 22دسمبر سے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پر کرسمس بازاروں کا بھی انعقادعمل میں لایا جا رہا ہے جہاں وافر مقدار میں اشیاء ضروریہ ارزاں نرخوں پر مسیحی برادری کو فروخت کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادی کو ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

متعلقہ عنوان :