حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام مل کر ناقابل واپسی بنائیں گے اور اس حصول کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کریں گے۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 دسمبر 2016 15:06

حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام مل کر ناقابل واپسی بنائیں گے اور ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 دسمبر۔2016ء) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ کراچی میں حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام مل کر ناقابل واپسی بنائیں گے اور اس حصول کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد رینجرز ہیڈ کواٹرز کا پہلا دورہ کیا،اس موقع پر کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور عوام کا رینجرز پر اعتماد جوانوں کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا آئینہ دار ہے, شہر قائد میں امن و امان کے قیام کے لئے حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام مل کر ناقابل واپسی بنائیں گے۔

کورکمانڈرکراچی نے کہا کہ کراچی کے امن کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور مکمل امن کے حصول کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :