پنجاب یونیورسٹی سیلز ٹیکس کی مد میں 14 کروڑ 89 لاکھ کی نادہندہ نکلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 دسمبر 2016 15:01

پنجاب یونیورسٹی سیلز ٹیکس کی مد میں 14 کروڑ 89 لاکھ کی نادہندہ نکلی

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 دسمبر۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی بھی سیلز ٹیکس کی مد میں 14 کروڑ 89 لاکھ کی نادہندہ نکلی۔

(جاری ہے)

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبے کی سب سے بڑی جامعہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ، پی آر اے حکام کے مطابق یونیورسٹی نے 93 کروڑ 98 لاکھ کی تعمیراتی سروسز لیں لیکن سروسز کی مد میں ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔ ڈپٹی کمشنر ضیا الرحمن نے یونیورسٹی کو نوٹس جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :