پبلک سروس کمیشن کو تحلیل کرکے ایک اہم ادارہ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچایاہے‘وزیر سپورٹس چوہدری محمد سعید

وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے آنے والے ہفتے دورہ مظفرآباد سے کشمیریوں کو تاریخی پیکج دیاجارہاہے

منگل 20 دسمبر 2016 14:57

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) آزادکشمیر کے وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ، ایم ڈی اے ، منگلاڈیم اورمنگلاڈیم ہائوسنگ اتھارٹی چوہدری محمدسعید نے کہاہے کہ پاکستان ہماری منزل ہے۔ این ٹی ایس کا نفاذ عمل میں لاکر عام آدمی کے لیے روزگار کی فراہمی یقینی بنادی ہے۔ این ٹی ایس کے نفاذ کو اندرون ملک اوربیرون ملک سے سراہاجارہاہے۔

پبلک سروس کمیشن کو تحلیل کرکے ایک اہم ادارہ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچایاہے۔ متنازعہ پبلک سروس کمیشن پر سے لوگوں کا اعتماد تیزی سے اٹھتاجارہاتھا ۔ اب پرانے نصاب کو نئے خطوط پر استوار کرکے کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر بنایاجارہاہے۔ نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدر خان نے شب وروز ایک کیے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج ا ٓزادکشمیرمیں گڈگورننس کی خوشبوآرہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے آنے والے ہفتے دورہ مظفرآباد سے کشمیریوں کو تاریخی پیکج دیاجارہاہے۔ موجودہ تغیراتی عمل میں سکائوٹس کی ذمہ داریاں بڑھتی جارہی ہیں۔ سکائوٹس کی پریڈ دیکھ کرپاکستان آرمی کی پریڈ جذبہ ملی اور نظم وضبط یاد آگیاہے۔ سکائوٹس نہ صرف آفات مساوی ، زلزلہ تک محدود نہیں ہیں بلکہ وہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہیں۔

ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہمارا ازلی دشمن آئے روز پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ یوتھ کی ڈویلپمنٹ کے لیے مثالی اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ یوتھ کا ملی جذبہ گروم کیاجارہاہے ۔ یوتھ کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پہلے دن سے ہی سوچ رہاہوں۔آزادکشمیرکے نوجوان اندرون ملک اور بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوارہے ہیں۔ آج نوجوانوں کے اندر جذبہ مسابقت بڑھ رہاہے ۔

سکائوٹس ناخواندہ لوگوں کو زیرورتعلیم سے آراستہ کرکے مقدس پیشہ کو اپنے نام کررہے ہیں۔ سکائوٹس آزمائش کی ہر گھڑی میںسرخروہوئے۔ سکائوٹس کا جذبہ دشمن کے لیے ایک تھرٹ ہے۔ کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں کوبھارت بربریت کا نشانہ بناکرمقبوضہ کشمیرمیں جاری آزادی کی لہرسے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹاناچاہتاہے۔ ایل او سی پربچوں ، بوڑھوںاور نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول میرپورمیںآزادجموںوکشمیر سکائوٹس کے زیراہتمام سیرت النبیﷺ کی حسن قرات کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے صدرمعلم چوہدری محمدعجائب، پروویژنل سیکرٹری سکائوٹس عبدالصمد چشتی، سابق پروویژنل سیکرٹری سکائوٹس راجہ عبدالوحید فطرت نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر سردار محمد اکمل خان، ضلع بھمبرکے سیکرٹری سکائوٹس راجہ عابد محمود، ڈسٹرکٹ کوٹلی سے منور حسین، میرپورسے چوہدری خادم حسین ڈویژنل سیکرٹری سکائوٹس زائد عالم، ڈپٹی ڈی ای او راجہ بشارت حسین ، کے علاوہ پائلٹ سکول کا سٹاف، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اورطلباء بھی موجود تھے۔

چوہدری محمد سعید نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کشمیریوں سے خصوصی لگائورکھتے ہیں۔ آج این ٹی ایس کے نفاذ کو یقینی بناکرالیکشن میں ملنے والے بھاری مینڈیٹ کا احسان اتاراہے۔ سکائوٹس کی بلامعاوضہ خدمات قابل ستائش ہیں۔ نئی نسل کو سکائوٹس کی صورت میں ہمہ وقت تیاررہناچاہیے۔ ہمارے یہ ثبوت آج اپنی قوم کا سرفخر سے بلند کررہے ہیں۔ سکائوٹس کا جذبہ ، نظم وضبط مثالی ہے۔

ربیع الاول کے اس مہینے میں نبی پاک ﷺ کے اسواہ حسنہ پر عمل پیراہوکردنیااور آخرت میں ہم سرخروہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ چائنہ پاکستان راہداری میں وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف آزادکشمیر کے مفاد ات کو مدنظررکھ رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں پاکستان دنیاکے نقشے پرایشین ٹائیگر بننے جارہاہے۔ انھو ں نے کہاکہ کنٹرول لائن پر بھارتی بربریت دراصل بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔

بھارت اس طرح کی حرکتوں سے ہمیں مرعوب نہیں کرسکتا۔ آزادی کی منزل بہت قریب ہے۔ جس میں کشمیر ی عوام پاکستا ن کا حصہ بن کراستحکام پاکستان میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہونگے۔ آج نوجوان سکائوٹس ہاتھ میں پاکستان کاپرچم تھامے دشمن کو یہ واضح پیغٖام دے رہے ہیں کہ ہماراجینامرنا، اوڑھنابچھونا پاکستان کے لیے ہے۔ میرپورمیں تعلیمی اداروں میں فرنیچر کی فراہمی اور خستہ عمارتوں کے لیے آنے والے بجٹ میں اضافہ کریں گے۔ جس سے میرپورمیں سکولز کی پرانی عمارتوں کو نئے خطوط پر تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :