ترکی میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ،حملہ آورگرفتار

امریکا نے ترکی میں اپنے تمام مشن آفس تا حکم ثانی بند کردیئے،عرب میڈیا

منگل 20 دسمبر 2016 14:57

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) ترک دارلحکومت انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کی گئی ، پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔فائرنگ کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر امریکی سفارت خانے کو بند کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کی،واقعہ رات گئے پیش آیا ، پولیس نے حملہ آور کو پکڑلیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر امریکی سفارت خانے کو بند کردیا گیا ہے ۔ادھر عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے ترکی میں اپنے تمام مشن آفس تا حکم ثانی بند کردیئے ہیں

متعلقہ عنوان :