مستحقین کو زکوٰة کی تقسیم بذریعہ موبائل فون سروس کی جارہی ہے‘ صوبائی وزیر زکوة و عشر

پنجاب حکومت معاشرے میں سے غربت کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے ‘ نغمہ مشتاق لانگ

منگل 20 دسمبر 2016 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر زکوٰةوعشر نغمہ مشتاق لانگ نے کہا ہے کہ زکوٰة ارکان اسلام کاتیسرا اہم رکن ہے محکمہ زکوٰة وعشر ابتدا ہی سے غربت کے خاتمہ ،عمومی و فنی تعلیم ، صحت عامہ کی سہولیات ،نابینا افراد کے لیے ماہانہ امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے محکمہ بچیوں کے لیے شادی گرانٹ کا اجراء ،سرکاری ومخصوص نجی ہسپتالوں کے مستحق زکوٰة مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ،اور رجسٹرڈ دینی مدارس کے لیے ضرورت مند طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں این جی اوز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معاشرے میں سے غربت کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں نادار خاندانوں کی کفالت غریب بچیوں کی شادیوں کے لیے گرانٹ ،مستحق طلبا ء وطالبات کو تعلیمی وظائف اور خادم پنجاب روزگار سکیم برائے ہنرمند افراد کا اجراء کیا گیا انہوں نے کہا کہ مستحقین کو زکوٰة کی تقسیم بذریعہ موبائل فون سروس کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :