پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت ایک بڑے وکیل کی بیوی سے فون پر گانے سنانے کی فرمائش کیا کرتے تھے ، ڈاکڑ شاہد مسعود کا انکشاف

منگل 20 دسمبر 2016 14:48

پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت ایک بڑے وکیل کی بیوی سے فون پر گانے سنانے ..

ویب ڈیسک ۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء) نجی ٹی وی کے معروف تجزیہ نگار ڈاکڑ شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ 97 کے الیکشن سے پہلے جنوری میں بھارتی اخبار سماچار میں اداکار فیروز خان اور سنجے خآن کی بہن دلشاد بیگم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی کی بہت بڑی سیاسی شخصیت سے ان کے بہت قریبی مراسم ہیں اور انہوں نے ان سے صرف بات کر کہ کشمیر کی پالیسی کو تبدیل کروایا ہے۔


ڈاکڑ شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ دلشاد بیگم کو پاکستان آنے پر سرکاری مہمان بنایا گیا وہ مری اور بھوربن گھومتی تھیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی مشہور سیاسی شخصیت جو اقتدار میں بھی رہی ہیں ، انکو گانے سننے کا بہت شوق تھا اور ہے ، یہی وجہ تھی کہ ان کی دوستی ایک موسیقار خاتون سے ہو گئی جن کے شوہر بہت بڑے وکیل ہیں ، دونوں ایک دوسرے سے فون پر گانے سنتے تھے تاہم اس کے بعد ان خاتون کی طلاق ہو گئی، ان موسیقار خاتون نے چِئیر لفٹ اور بہت سے ایسی چیزوں کے ٹھیکے لے کر کروڑوں روپے کمائے۔

(جاری ہے)


تاہم سوشل میڈیا پر ڈاکڑ شاہد مسعود کے اس انکشاف کو پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری سے جوڑا جا رہا ہے کیونکہ ان کی سابقہ اہلیہ طاہر سیدہ بھی موسیقار گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور خود بھی موسیقار ہیں ، اور بعد ازاں دونوں کے مابین طلاق ہو گئی تھی ، دوسری جانب بڑی سیاسی شخصیت کو نواز شریف سے جوڑا جا رہا ہے۔
ڈاکڑ شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ویڈیو دیکھئیے