سعودی عرب میں آن لائن شاپنگ کافروغ، شہری ما ہا نہ 1.1ارب ریال کی اشیاء خریدتے ہیں

منگل 20 دسمبر 2016 14:37

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) سعودی عرب میں آن لائن شاپنگ کا رواج آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ملکی و غیر ملکی شہری آن لائن شاپنگ کے ذریعے ہر ماہ تقریبا 1.1ارب ریال اشیاء خریدی گئی۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعو دی عرب میں آن لائن شاپنگ کرنے والوں کی تعداد دوسرے ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ جدید ٹیکنالوجی کا کم استعمال اور دوسرا سعودی عرب میں ابھی تک شہریوں کا آن لائن شاپنگ پر اعتماد نہیں ہونا ہے ۔ گزشتہ 6 ماہ میں سعودی عرب میں آن لائن فراڈ کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں۔اس کے با وجود ہر ماہ 3.9 ملین صارفین اپنی ضروریات کے لئے آن لائن شاپنگ کا رخ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :