دبئی ،2017 ء میں عمارتوں کے کرایوں میں کمی کا امکان

منگل 20 دسمبر 2016 14:37

دبئی ،2017 ء میں عمارتوں کے کرایوں میں کمی کا امکان

د بئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) دبئی میں 2017 ء کے دوران رہائشی عمارتوں کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کنسلٹینسی فائیڈر ایڈ وائزری کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دبئی کے مختلف علاقوں کی رہائشی عمارتوں کے کرایوں اور مکانات و اپارٹمنٹ کے نرخوں میں2016کی نسبت کمی ہونے کا واضح امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے سال میں دبئی کے رہائشیوں سمیت انویسٹرز کو بھی مناسب فائدہ پہنچے گا۔رئیل اسٹیٹ بزنس کی ماہر نیل میکلو گلن نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ یہ ڈیویلپر ز پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح کے منصوبے بناتے ہیں لیکن ایسے منصوبے ہونے چاہیں جن کی وجہ سے رہائش اختیار کرنے والوں کو فائدہ پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :