شارجہ پولیس نے اے ٹی ایم کیش لے جانے والی گاڑیوں کو لوٹنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا

منگل 20 دسمبر 2016 14:36

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) شارجہ پولیس نے اے ٹی ایم کیش لے جانے والی گاڑیوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار افرادکو گرفتار کر لیا جن کا تعلق نائجیریا سے ہے اور وہ وزٹ ویزہ پر امارات آئے اور وارداتیں شروع کر دیں۔تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے عبد العزیز سٹریٹ،السفیر سٹریٹ،الہندہ مال اے ٹی ایم،موائلحہ اے ٹی ایم کے لئے بھیجی جانے والی رقوم لوٹی ہیں۔

متعلقہ عنوان :