لیاقت آباد پولیس نے کارراوئی کر کے بین الصوبائی فراڈ گینگ کے دو ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لئے

منگل 20 دسمبر 2016 14:36

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کر کے سرکاری ملازمتیں دلوانے کا جھانسہ دیکر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے بین الصوبائی فراڈ گینگ کے دو ماسٹر مائنڈ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پرنٹ والیکڑونگ میڈیا اور سندھ بار کونسل کے جعلی کارڈز، وفاقی و صوبائی اداروں کی جعلی مہریں، لیٹر پیڈ اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد کرلیں۔

ایس پی لیاقت آباد ڈیژن ثاقب ابراہیم اور ایس ایچ او لیاقت آباد انسپیکٹر طارق محمود نے اے پی پی کو بتایا کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر محمدی گراونڈ اعظم نگر میں تعاقب کے بعد چھاپہ مارکر بین الصوابائی فراڈ گینگ کے دو ماسٹر مائنڈ عاطف حسین اور محمد شاہد کو گرفتار کر کے قبضہ سے مختلف پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا کی جعلی مہریں، لیٹرپیڈ، جعلی پریس کارڈ، وفاقی و صوبائی مختلف محکموں کے جعلی دستاویزات، مہریں، سندھ بار کونسل کے کارڈز، وزیٹینگ کارڈز اور سول ڈیفنس، خود ساختہ سرکاری فورس کے یونیفارم میں ملبوس تصویریں، برآمد کرلیں، گرفتار دونوں ملزمان فراڈی گینگ بنا ہواتھا۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان ماسٹر مائنڈ اور گینگ کے سرغنہ بھی ہیں۔ گرفتار ملزمان کراچی اور لاہور میں سادہ لوح شہریوں کو سرکاری ملازمتیں دلوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :