کئی شہر پانچویں روز بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں

بیجنگ میں کاروبار زندگی درہم برہم ،کئی پروازیں روک دی گئیں تعمیراتی منصوبوں پر کام معطل ، سکول بند ، عوام کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

منگل 20 دسمبر 2016 14:13

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) چین کے کم از کم 24شہروں میں آلودگی سے بچائو کیلئے سرخ الرٹ جاری کر دیئے گئے ہیں ، گذشتہ روز بیجنگ اور ٹیان جن سمیت مشرقی چین کا بیشتر علاقہ سیاہ بادلوں سے اٹا پڑا تھا ، آلودگی سے محفوظ رہنے کیلئے سڑکوں اور ، تعمیراتی منصوبوں پر کام معطل کر دیا گیا جبکہ کنڈر گارٹن اور پرائمری سکولز بند کر دیئے گئے ، بیجنگ نے رواں موسم سرما میں فضائی آلودگی کیلئے اپنا پہلا سرخ الرٹ اس وقت فعال کر دیا جب فضا گذشتہ روز کہر آلود ہونا شروع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

کنڈر گارٹن اور پرائمری سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مسلسل شدید سموگ کی وجہ سے پیر سے بدھ تک کلاسیں معطل کردیں ، تمام روڈ کنسٹرکشن اور مینٹینینس کے مقامات پر کام روک دینے کا حکم دیا گیا،عوام کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ۔یہ بات بیجنگ میونسپل این وائرو مینٹل مانیٹرنگ سینٹر نے بتائی ہے ۔توقع ہے کہ سموگ سرد فضا کی وجہ سے بدھ کی رات تک چھٹ جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :