ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

منگل 20 دسمبر 2016 14:13

کوالالم پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ برآمدات میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں مارچ کیلئے پام آئل کے سودے 0.6 فیصد گر کر 3142 رنگٹ ( 702 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔مارکیٹ میں 25 ٹن وزن کی حامل کل 31018 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو 2015 ء کی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔