اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آکر لاہور میں میچ کھیلے گی ‘ نجم سیٹھی

بھارت چمپئن ٹرافی میں پاکستان کے خلاف ضرور کھیلے گا ‘ چیئرمین پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی

منگل 20 دسمبر 2016 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آئے گی اور مہمان ٹیم لاہور میں میچ کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت چمپئن ٹرافی میں پاکستان کے خلاف ضرور کھیلے گا جبکہ پی ایس ایل کی پوری تیاری ہے بس دعا ہے کہ حالات ٹھیک رہیں ۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ مصباح الحق پاکستان کا اثاثہ ہیں جو اپنے کیریئر کا فیصلہ خود کریں گے ۔آسٹریلیا کیخلاف پاکستان نے شاندار کارکردگی سے کم بیک کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آکر لاہور میں میچ کھیلے گی ۔