پاکستان کی ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت کی مذمت ،ْروس اور ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی
تازہ ترین : 1

پاکستان کی ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت کی مذمت ،ْروس اور ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء) پاکستان نے ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے روس اور ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس کے مقتول سفیر آندرے کارلوف کے اہل خانہ سے تعزیت اور دہشتگردی کے واقعہ پر روس اور ترکی کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں مسلح شخص نے روسی سفیر ا?ندرے کارلوفکو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ،ْجب وہ فن پاروں کی نمائش میں شریک تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/12/2016 - 14:05:02

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :