ہر صورت پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرکے پاناما لیکس کے حوالے سے اپنی تقریر کی وضاحت پیش کریں ،ْوزیر اعظم

منگل 20 دسمبر 2016 14:04

ہر صورت پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرکے پاناما لیکس کے حوالے سے اپنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر صورت پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرکے پاناما لیکس کے حوالے سے اپنی تقریر کی وضاحت پیش کریں۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پاناما لیکس ایک بہت اہم معاملہ ہے اور ہم کسی بھی طرح اسے فراموش نہیں ہونے دیں گے ،ْلہذا وزیراعظم کے بیانات میں جو تضاد سامنے آیا انہیں اب اس پر وضاحت پیش کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ نہ صرف وزیراعظم بلکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بھی ایوان میں آنا چاہیے ،ْ ان کا استحقاق نہیں ہے کہ وہ پریس کانفرنس یا میڈیا کے ذریعے وضاحتیں پیش کرتے رہیں۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا پیش ہونا اس لحاظ سے بھی نہایت ضروری ہے کیونکہ پارلیمنٹ میں وہ کہہ چکے ہیں کہ بیرونِ ملک شریف خاندان کی جائیداد کے حوالے سے تمام ثبوت موجود ہیں، لہذا اب سے انکار کرنے کا مطلب یہ ہوا کہ یا تو اٴْس وقت قوم سے جھوٹ بولا گیا یا پھر سپریم کورٹ میں قطری شہزادے کا خط جھوٹ پر مبنی تھا۔

(جاری ہے)

اس سوال پر کہ اگر نواز شریف قومی اسمبلی میں پیش ہوجاتے ہیں تو کیا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گی اعجاز چوہدری نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر وزیراعظم پارلیمنٹ آئیں گے تو وہ بھی اٴْس اجلاس کا حصہ ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق ہمارا بنیادی مقصد یہی ہے کہ حکومت کی توجہ پاناما لیکس سے نہ ہٹائی جائے اور کسی نہ کسی طرح اس پر دباؤ ڈالا جائے جس سے اس معاملے کی حقیقت عوام کے سامنے آسکے۔