اٹلی، مشکلات میں گھرے بینکوں کو سہارا دینے کا منصوبہ

منگل 20 دسمبر 2016 14:04

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) اطالوی حکومت نے مالی مشکلات میں گھرے بینکوں کو سہارا دینے کے لیے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ب20 ارب یورو کے نئے قرضے لیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے تمام جماعتوں سے مکمل تعاون کی درخواست بھی کی۔کابینہ کی جانب سے سامنے آنے والی اس تجویز کی پارلیمانی منظوری ابھی باقی ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی کے متعدد بینک شدید مالی مسائل کا شکار ہیں اور متعدد بینک غیر محفوظ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :