چین نے آبی ڈرون واپس کر دیا ہے،پینٹاگان

منگل 20 دسمبر 2016 14:04

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) امریکی محمکہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک نے کہا ہے کہ چین نے آبی ڈرون واپس کردیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان پیٹرکک نے کہا ہے کہ اٴْسی علاقے میں ڈرون واپس کیا گیا جہاں سے چین نے یہ اپنے قبضے میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈرون کو قبضے میں لینے کا واقعہ بین الاقوامی معیار اور سمندروں میں تعینات بحریہ کے پیشہ وارانہ معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔

ادھرچین کی وزارت دفاع نے کہا کہ آبی ڈرون کی واپسی دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ بات چیت کے بعد عمل میں آئی ہے۔اس سے قبل چینی وزارت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اٴْن کے ایک بحری جہاز نے پانی میں نامعلوم سامان دیکھا اور نیوی گیشن تحفظ کے لیے اٴْسے اپنے قبضے میں لے لیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل یہ ڈرون جنوبی بحیرہ چین کی بین الاقوامی آبی حدود سے چین نے قبضے میں لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :