امریکا نے ترکی میں اپنے تمام سفارتی مشن بند کر دیئے

منگل 20 دسمبر 2016 14:04

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) ترکی میں روسی سفیر کے قتل کے بعد امریکا نے اپنے تمام سفارتی مراکز احتیاطاً بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سفارتخانے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک شخص نے انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے مرکزی دروازے پر پہنچ کر فائرنگ کی ہے تاہم اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں سفارتخانہ ،استنبول اور ادانا میں قونصل خانے معمول کی کارروائیوں کے لئے بند کر دیئے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انقرہ میں روسی سفیر آندرے کارلوف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :