ایکواڈور میں 5.7 شدت کا زلزلہ سے 3 افراد ہلاک، 47 زخمی ہو گئے

منگل 20 دسمبر 2016 14:04

ایکواڈور میں 5.7 شدت کا زلزلہ سے 3 افراد ہلاک، 47 زخمی ہو گئے
کیٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) ایکواڈور میں 5.7 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے، سلومونز جزائر میں بھی 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محوس کئے گئے تاہم فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکواڈور کے جیالوجیکل انسٹیٹوٹ کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ ایسمیریلڈاس صوبے کے ساحلی علاقے میں آیا جس کی ریکٹر سکیل پر شدت5.7 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 37آفٹر شاکس محسوس کئے گئے ہیں۔ ایکواڈور کے صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زلزلے کے بعد 3 افراد دل کی دھڑکن بند ہونے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق زلزلے کی وجہ سے ایٹا کیمز اور ٹونسوپا قصبوں میں کئی گھر منہدم اور ہوٹلوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔حکام نے کہا ہے زلزلے سے 700 خاندان بے گھر ہوگئے ہیں،سکولز بند کر دیئے گئے ہیں اورکئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی جو بعد ازاں بحال کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :