مشہور کامیڈین آغا ماجد نے نجی ٹی وی کے پراگرام خبردار کو چھوڑ دیا

منگل 20 دسمبر 2016 13:58

مشہور کامیڈین آغا ماجد نے نجی ٹی وی کے پراگرام خبردار کو چھوڑ دیا

ویب ڈیسک ۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء) نجی ٹی وی کے اینکر آفتاب اقبال نے ایک سوال کے جواب پر بتایا کہ آغا ماجد ہمارا پروگرام چھوڑ کر جا چکے ہیں ، تاہم انہیں نہیں معلوم کہ وہ کیوں پروگرام چھوڑ کر چلے گئے ہیں ، آغا ماجد اپنی کچھ نجی مسائل یا کسی اور مسائل کی وجہ سے چھوڑ کر گئے ہیں اس بارے انہیں علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)


آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ آغا ماجد کےساتھ ہم 32 اقساط کینیڈا سے بنا کر آئے تھے جو کچھ عرصہ تک چلیں گی۔
آفتاب اقبال نے دبے ہوئے الفاظ میں آغاماجد کے بارے میں کہا کہ کامیڈین ایکٹر سے زیادہ اسکرپٹ اہم ہوتا ہے ، اور اس طرح اسکرپٹ کے بغیر بہت سے نامور اداکار بھی کامیڈی میں خاص کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھیئے