فیصل آباد انتظامیہ نے بہتر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے کینال روڈ پر کشمیر پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا

منگل 20 دسمبر 2016 13:55

فیصل آباد۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے بہتر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے کینال روڈ پر کشمیر پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے فوری طور پر بند کر دیا ہے جبکہ عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کینال روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک یوٹرن کیلئے متبادل راستہ چیمبر آف کامرس والا پل اور پائپوں والا پل استعمال کر سکتے ہیں نیز اس ضمن میں جھمرہ روڈ سے آنے والی ٹریفک بھی کینال کے دوسری جانب جانے کیلئے چیمبر آف کامرس والا پل استعمال کرے گی ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک کے بہتر بہائو کے لئے کشمیر پل چوک کی ری ماڈلنگ کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں منصوبہ بندی کر لی گئی جس کے باعث عارٖضی طور اس پل ہر قسم کی ٹریفک عارضی طور پر بند کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری اس سلسلے میں تعاون کریں کیونکہ انکے ریلیف کے لئے بہتر ٹریفک مینجمنٹ کے منصوبے لائے جارہے ہیں جس سے آنے والے ایام میں انہیں ٹریفک کی روانی کی بہترین سہولیات دستیاب ہو سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :