ْگندم کی فصل کی بہتر نگہداشت کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہایت ضروری ہے،ترجمان محکمہ زراعت

منگل 20 دسمبر 2016 13:55

فیصل آباد۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ گندم کی فصل ہماری ملکی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے جس کی بہتر نگہداشت کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہایت ضروری ہے کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہوا،پانی ،روشنی اور خوراک کی حصہ دار بن کر پودے کو کمزور اور سالانہ پیداوارکو 14سے 42فیصد تک کم کر دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہوا ،پانی ،روشنی اور خوراک کی حصہ دار بن جاتی ہیں جس سے فصل کے پودے کمزور پڑ جاتے ہیں ۔انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی شناخت، کنٹرول کے مختلف طریقوں، سپرے کی احتیاطی تدابیر،کھاد کے مناسب استعمال،آبپاشی اور دیگر زرعی مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے جاری منصوبوں،گندم اور کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی، جعلی ادویات وکھاد کے خلاف مہم کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔