سردی اور دھند کی شدت میں کمی سے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے، ماہرین زراعت

منگل 20 دسمبر 2016 13:54

فیصل آباد۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتا یا ہے کہ سردی کی شدت میں کمی ، موسم کی تبدیلی ،فضاء خوشگوار ہونے ، دھند چھٹنے اور دھوپ نکلنے سے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ گذشتہ ایام میں فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سخت سردی، دھند اور کہر کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ رہا تھا جبکہ معمول کی نسبت کم بارشیں بھی فصلوں کو متاثر کر رہی تھیں تاہم اب جبکہ سردی کی شدت کچھ کم ہو گئی ہے اور فصلوں پر پڑنے والے کورے کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے لہٰذا موسم میں ہونے والی مذکورہ تبدیلی کے باعث ربیع کاشتہ فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے اور فی ایکڑ بہتر پیداوار کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔