ماہرین لائیو سٹاک کی گوشت اور دودھ کی زیادہ پیداوار کیلئے جانوروں و مویشیوں کو بروقت کرم کش ادویات دینے کی ہدایت

منگل 20 دسمبر 2016 13:54

فیصل آباد۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ماہرین نے زیادہ گوشت اور دودھ کی پیداوار کے حصول کیلئے جانوروں و مویشیوں کو بروقت کرم کش ادویات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ جانوروں کی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصول کیلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنا چاہیے کیونکہ مویشی پال حضرات غیر نسلی ا ور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف دودھ کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے بلکہ معیاری گوشت کا حصول بھی ممکن ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بڑے معیاری گوشت کے حصول کیلئے ماہرین اورمحکمہ لائیو سٹاک کی ہدایات پر عمل اور جانوروں و مویشیوں کو کرم کش ادویات کی فراہمی بھی ضروری ہے تاکہ صحت مند جانوروں کے ذریعے صحت مند گوشت کا حصول یقینی ہو سکے۔انہوںنے بتایاکہ جہاں لائیو سٹاک ماہرین مویشی پال حضرات کو مفید مشوروں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں وہیں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے بھی مویشی پال حضرات کیلئے فری ہیلپ لائن کا آغاز کر رکھا ہے۔