وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سالانہ انتخابات کیلئے مہم عروج پر پہنچ گئی

منگل 20 دسمبر 2016 13:55

فیصل آباد۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے 30دسمبر کو ہونے والے سالانہ انتخابات کیلئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے اور یونائیٹڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل و پاکستان بزنس گروپ نے اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرگرمیاں تیز کر د ی ہیںاور ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس سمیت مختلف اہم صنعتی ، کاروباری ، تجارتی شخصیات کی حمائت حاصل کرنے کے دعوے بھی کئے جا رہے ہیں۔

مذکورہ انتخابات میں صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدور کی 13نشستوں کے لئے عبوری فہرست جاری کی جا چکی ہے تاہم حتمی فہرست کا اعلان 27دسمبر کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ سندھ سے صدر کے عہدہ کے امیدوار زبیر طفیل ،گلزار فیروز ، عبدالرحیم جانو ، سینئر نائب صدر کے لئے پنجاب سے میاں انجم نثار، عامر عطا ء باجوہ ، صوبہ سندھ سے نائب صدر کے عہدہ کیلئے دھنی بخش میمن ، غلام مصطفی سولنگی، بشیر احمد پریل ، فیڈرل ایریا سے نائب صدر کے عہدہ کیلئے میاں شوکت مسعود ، شاہد رحمن ، پنجاب سے نائب صدر کی نشست کیلئے منظور الحق ملک اور میاں عثمان ذوالفقار ، بلوچستان سے نائب صدر کی نشست کیلئے ولی محمد ، خیبر پختونخوا سے نائب صدر کی نشست کیلئے کلیم اللہ ، محمد وزیر ، رشید احمد ، ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی نائب صدور کی 4نشستوں کے لئے عرفان احمد سروانہ ، مرزا اشتیاق بیگ، حاجی عطاء الرحمن ، زاہد عمر ، محسن عباس ، شیخ شکیل احمد ، ثاقب فیاض مگوں ، شاہز یب اکرم ، محمد شفیق ، چیمبرز آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نائب صدر کی نشست کیلئے سجاد سرور ، ملک مہر الٰہی اور خواتین چیمبر ز آف کامرس کی خاتون نائب صدر کے عہدہ کیلئے ڈاکٹر شہلا جاوید اور معصومہ سبطین میں مقابلہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :