پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان 12جنوری کو کریں گے

منگل 20 دسمبر 2016 13:54

فیصل آباد۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، ساہیوال ،سرگودھا ، ملتان ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام 9تعلیمی بورڈز انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانی نتائج کا اعلان 12جنوری کو کریں گے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے تاکہ نتائج میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہ رہے۔

انہوںنے بتایاکہ تمام طلباء و طالبات کو رزلٹ کارڈ ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتوں پر ارسال کر دیئے جائیں گے جبکہ طلباء و طالبات اپنے نتائج فیصل آباد بورڈ کی ویب سائٹ یا ایس ایم ایس کے ذریعے بھی حاصل کر سکیں گے۔انہوںنے بتایاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق کسی طالب علم کا رزلٹ لیٹر آن نہیں رکھا جائے گا جبکہ کسی بھی قسم کی تسلی و تشفی کیلئے طلباء کو اپنے پیپرز خود ملاحظہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :