طیارہ حادثہ ، خاندان کی اکیلی رہ جانے والی لڑکی حسینہ کو پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ

حسینہ گل کو ڈی ایچ کیو میں ماہر نفسیات نہ ہونے پر پشاور منتقل کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر چترال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 دسمبر 2016 13:48

طیارہ حادثہ ، خاندان کی اکیلی رہ جانے والی لڑکی حسینہ کو پشاور منتقل ..

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 دسمبر2016ء) : حویلیاں طیارہ حادثہ میں اپنا پورا خاندان کھو دینے والی لڑکی حسینہ کو پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چترال کا کہنا تھا کہ حسینہ گل اس وقت ڈی ایچ کیو چترال میں زیر علاج ہے۔ ڈی ایچ کیو چترال میں ماہر نفسیات نہ ہونے پر حسینہ گل کو پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

جبکہ ایم ایس ڈی ایچ کیو چترال کا کہنا تھا کہ حسینہ گل کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی سفارش پر پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے احکامات موصول ہونے پر حسینہ گل کو پشاور منتقل کرنے کی اجازت دیں گے۔ پشاور منتقلی پر ڈی ایچ کیو اسپتال کو آج ہی آگاہ کر دیا جائے گا۔ ایم ایس نے بتایا کہ تیمارداروں کو حسینہ گل کی وارڈ میں داخلے سے روکنے کا نوٹس لگا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سانحہ حویلیاں میں 47 افراد شہید ہوئے ۔ شہید ہوئے افرادمیں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل تھے ۔ پورے خاندان کو حادثے میں کھونے پر حسینہ گل صدمے سے دو چار ہے اور حسینہ کو نفسیاتی علاج کے لیے پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :