بھارت آئی سی سی ایونٹس میں ہم سے کھیلنے سے انکار نہیں کرسکتا،اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آئیگی :نجم سیٹھی

منگل 20 دسمبر 2016 13:46

بھارت آئی سی سی ایونٹس میں ہم سے کھیلنے سے انکار نہیں کرسکتا،اگلے سال ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20دسمبر۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹس میں ہم سے کھیلنے سے انکار نہیں کرسکتا،اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آئے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹس میں بھارت اور پاکستان کے مابین میچز سے سب سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے اس لیے آئی سی سی ایونٹ میں بھارت ہم نے کھیلنے سے انکار نہیں کرسکتا کیوں کہ اس سے اسے بھی کافی پیسے ملتے ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آئے گی اور مہمان ٹیم لاہور میں میچ کھیلے گی،پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کی تیاری مکمل کرلی ہے،دعا ہے کہ حالات ٹھیک رہیں ۔سابق چیئر مین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق پاکستان کا اثاثہ ہیں ،وہ اپنے کیریئر کا فیصلہ خود کریں گے ،آسٹریلیا کیخلاف پاکستان نے شاندار کارکردگی سے کم بیک کیا ۔