اسرائیلی فوجی عدالت نے 15سالہ فلسطینی بچی کو ڈیڑھ سال قید با مشقت کی سزا کا حکم دیدیا

منگل 20 دسمبر 2016 13:51

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) اسرائیلی فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے تعلق رکھنے والی 15سالہ فلسطینی بچی کو ڈیڑھ سال قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق رام اللہ البیرہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی 15سال نتالی شوخہ کو یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کے الزام میں قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔خیال رہے نتالی شوخہ کو اسرائیلی فوج نے 29 اپریل کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے شوخہ کو گولیاں ماری تھیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی تھی۔ بعد ازاں اسے ’شعاری زیدک‘ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کئی ماہ تک قید رہی ہیں۔