یہودی جالونیوں میں چلائی جانیوالی مسافر بسوں کی سیکیورٹی کیلئی55 ملین ڈالر کا ..
تازہ ترین : 1

یہودی جالونیوں میں چلائی جانیوالی مسافر بسوں کی سیکیورٹی کیلئی55 ملین ڈالر کا بجٹ منظور

یہودی آباد کاروں کو ٹرانسپورٹ کی آرام دہ ،محفوظ سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا،اسرائیلی وزیر مواصلات

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء) اسرائیلی عبرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی کابینہ نے ہفتہ وار اجلاس کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی کالونیوں میں چلائی جانے والی مسافر بسوں کی سیکیورٹی کیلئے 215 ملین شیکل(55 ملین ڈالر) کا بجٹ منظور کیا ہے۔عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے 2017ء سے 2021ء تک غرب اردن میں چلنے والی 113 مسافر بسوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے لیے 55ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں اسرائیلی وزیر برائے مواصلات یسرائیل کاٹز کا ایک بیان نقل کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے غرب اردن میں کالونیوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی سہولت کیلئے چلنے والی بسوں کو ہرقسم کی سیکیورٹی مہیا کرنے اور انہیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے محفوظ بنانے کا جامع پروگرام ترتیب دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ غرب اردن کے یہودی آباد کاروں کو ٹرانسپورٹ کی آرام دہ سہولیات کیساتھ ساتھ انہیں محفوظ سفری سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/12/2016 - 13:51:05

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :