قلقیلیہ ،اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاتون کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

منگل 20 دسمبر 2016 13:51

قلقیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عبرانی نیوز ویب پورٹل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خاتون کو قلقیلیہ شہر کے داخلی راستے پرقائم کردہ ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا۔صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی فلسطینی لڑکی کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو برآمد ہوا ہے۔ شبہ ہے وہ مزاحمتی حملے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔ گرفتار کی گئی فلسطینی لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :