پاکستانی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار ساقی کی 29ویں برسی پرسوں22دسمبر کو منائی جائے گی

منگل 20 دسمبر 2016 13:50

پاکستانی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار ساقی کی 29ویں برسی پرسوں22دسمبر ..
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار ساقی کی 29ویں برسی پرسوں 22دسمبر کو منائی جائے گی ۔فلم سٹار ساقی کا اصل نام عبداللطیف بلوچ تھاانہوں نے اپنی فنی زندگی میں ساڑھے چار سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہیں بیس سے زائد ملکی و غیر ملکی زبانوں پر عبور حاصل تھاپی ٹی وی پر پیش کیے جانے والے ان کے ڈرامے دیواریں،جنگل اور گردش بھی بے پناہ مقبول ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور ہیرو فلم ’’ لکھ پتی ‘‘ سے کیا ان کی معروف ترین فلموں میں سسی پنوں،زرقا، ناگن،اللہ دین کا بیٹا،ندی کے پار،ایک دل دو دیوانے،ہزار داستان،پردہ،شہید،وہ کون تھی،میرا گھر میری جنت،میں بنی دلہن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ معروف گلوکاروں مسعود رانا اور مجیب عالم کو فلم سٹار ساقی نے فلمی دنیا میں متعارف کروایا تھا انہوں نے پشتو فلموں کی معروف ہیروئین یاسمین خان سے شادی کی۔فلم سٹار ساقی 22دسمبر1986ء کو انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :