کراچی سمیت سندھ بھر میں 6روزہ انسداد پولیو مہم جاری،80لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

منگل 20 دسمبر 2016 13:46

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6روزہ انسداد پولیو مہم جاری،80لاکھ سے زائد بچوں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں 6روزہ انسداد پولیو مہم جاری،80لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران رضاکاروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور کراچی کی حساس یونین کونسلوں میں رینجرز،پولیس کمانڈروز اور سادہ لباس اہکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔مہم کا آغاز پیر کے روز کیا گیا تھا اور صوبہ بھر میں 80لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن میںکراچی کے 22لاکھ سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔کراچی میں 12ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 188یونین کونسلوں میں پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :