مییں سر پر مصنوعی بالوں کی وگ نہیں پہنتا۔ بلاول بھٹو زردرای کا چوہدری نثار علی خان پر جوابی وار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 دسمبر 2016 13:32

مییں سر پر مصنوعی بالوں کی وگ نہیں پہنتا۔ بلاول بھٹو زردرای کا چوہدری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 دسمبر2016ء) : اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کو بچہ کہا اور کہا کہ بلاول کو مونث مذکر تک معلوم نہیں۔ میں کسی بچے کی بات کا جواب نہیں دوں گا ۔

(جاری ہے)

جس پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری نثار علی خان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ نہیں ہوں جو سر پر مصنوعی بالوں کی وگ پہنتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار 'انٹیرئیر' نہیں بلکہ 'انفیرئیر' منسٹر ہیں۔ وزیر داخلہ کو چاہئیے کہ وہ ہمارے چار مطالبات پر توجہ دیں۔