امردو کینسر ا ور امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے،طبی ماہرین

منگل 20 دسمبر 2016 13:46

امردو کینسر ا ور امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ امردو کا استعمال کینسر ا ور امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ امرود اپنے اندر بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے جس سے انسان کینسر اور امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

امرود میں موجود وٹامن سی وہ طاقتور اینٹی اکسیڈنٹ ہے، جو بیماریوں سے بچانے والے نظام کو طاقتور بناتا ہے اور اس میں پائے جانے والا نیاسین اور پوٹاشیم بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود کے گودے اور اس کے بیجوں میں پیکٹن سے بھر پور اجزا پائے جاتے ہیں، جن سے کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق کے مطابق امرود میں کئی طرح کے وٹامن ملتے ہیں، جو صحت برقرار رکھنے میں مدد کرتے اور دل کی بیماریوں میں فائدہ پہنچاتے ہیں ۔امرود کے بیج سے تیل بھی نکالا جاتا ہے، جس میں آیوڈین ہوتا ہے اور یہ طبی نقطہء نظر سے بہت مفید ہے۔