کاجو کا استعمال ذیابیطس کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتا ہے،طبی ماہرین

منگل 20 دسمبر 2016 13:41

کاجو کا استعمال ذیابیطس کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتا ہے،طبی ماہرین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) برطانیہ کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس میں مبتلا افراد کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے شکار لوگوں کی بڑی تعداد کومعلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس سنگین مرض کا شکار ہیں تاہم اس مرض میں مبتلا افراد کو کاجو کا استعمال ذیابطیس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کاجو میں ایسے ’’ایکٹو کمپاونڈز‘‘ پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کاجو ذیابیطس کو بڑھنے سے روکنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اس میں پائے جانے والا پوٹاشیم جسم میں موجود شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :