لیہ ، 2 مسافر بسوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق،10زخمی

منگل 20 دسمبر 2016 13:41

لیہ ، 2 مسافر بسوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق،10زخمی
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) لیہ میں فتح پور کے قریب دو بسوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 10زخمی ہوگئے۔ لیہ کے علاقے فتح پور کے قریب مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

تصادم سے نتیجے میں 4 افراد موقع پرجاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :